64

یکم ستمبر سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں کمی کا امکان.

یکم ستمبر سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں کمی کا امکان.

(ڈیلی طالب)

اِسلام آباد:
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

ڈیلی طالِب کے مطابق وزارت توانائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات موصول ہوگئی ہیں۔ جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں، سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتوں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں