44

اِنسٹا گرام سروِس ڈاؤن…!

اِنسٹا گرام سروِس ڈاؤن…!

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالِک میں فوٹو شیئرنگ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کی سروسز معطل ہوگئیں۔

(ڈیلی طالِب)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو گھنٹوں سے بھی زائد وقت سے پاکستان ، برطانیہ، بھارت اور امریکہ سمیت کئی ملکوں میں انسٹاگرام کا سرور ڈاؤن ہوچکا ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انسٹاگرام سرور ڈاؤن ہونے پر حسبِ روایت سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کیا ہے اور یہاں اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

کئی ملکوں میں ’انسٹاگرام ڈاؤن‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں