68

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے.

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے.

(ڈیلی طالِب)

کراچی: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور قوم پرست رہنما بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے۔

ڈیلی طالِب کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، قوم پرست رہنما، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل کے والد عطااللہ مینگل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ترجمان بی این پی کے مطابق 93 سالہ سردار عطااللہ مینگل دل کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھے اور طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں