47

میڈیا اتھارٹی بل سے متعلق فواد چودھری جلد خوشخبری دیں گے، وزیر قانون فروغ نسیم کا دعویٰ.

میڈیا اتھارٹی بل سے متعلق فواد چودھری جلد خوشخبری دیں گے، وزیر قانون فروغ نسیم کا دعویٰ.

(ڈیلی طالِب)
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق وفاقی وزیر اطلات فواد چودھری جلد خوشخبری دیں گے، میں نے میڈیا اتھارٹی بل میں صحافیوں کی نمائندگی کی ہے،جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے سب کو مل کر کا م کرنا چاہئے۔

وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،جمہوریت کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،قلم کی طاقت تلوار سے زیادہ ہوتی ہے،فیک نیوز کو روکنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، قوانین میں ترامیم کیلئے وزارت قانون دن رات کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں انصاف کی فراہمی میں سب سے زیادہ تاخیر ہوتی ہے اورامریکہ میں بھی ایک مقدمہ کئی برس تک چلتا ہے،اسلام آباد میں فرانزک لیب بنانے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں