51

پاکستان نے بھارت کو کیٹیگری ’سی‘ سے نکال دیا.

پاکستان نے بھارت کو کیٹیگری ’سی‘ سے نکال دیا.

(ڈیلی طالِب)
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو کیٹیگری سی سے نکال دیا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارت کو کیٹیگری سی سے نکالنےکے بعد واہگہ کے راستے لوگوں کی آمدو رفت جاری ہے اور اس آمدورفت کے دوران این سی او سی کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے جب کہ لوگوں کی آمدورفت پرپابندی کورونا کے باعث 22 مئی 2021 سے 12 اگست تک رہی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت بند ہے جسے 5 اگست 2019 کو کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کے بعد بند کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں