52

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز، انعام بٹ کا تیسرے ٹورنامنٹ میں بھی شاندار آغاز.

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز، انعام بٹ کا تیسرے ٹورنامنٹ میں بھی شاندار آغاز.

(ڈیلی طالبِ)
پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے یونان میں شروع ہونے والے تیسرے ٹورنامنٹ میں بھی شاندار آغاز کیا ہے۔

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کا تیسرا ایونٹ یونان میں کیٹرینی بیچ پر جمعہ کو شروع ہوا، 90 کلوگرام کی کیٹیگری میں شامل پاکستان کے انعام بٹ نے تیسرے ٹورنامنٹ میں بھی شاندار آغاز کیا۔

انعام بٹ نے روم میں ہونے والے دوسرے ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

انعام نے پہلے میچ میں آذربائیجان کے ریسلر ابراہیم یوسوباو کو شکست دی اور دوسرے مقابلے میں انہوں نے لندن اولمپکس کے برانز میڈلسٹ جارجیا کے داتو مارساگشولی کو شکست دی۔

90 کلوگرام پلس کیٹیگری میں پاکستان کے زمان انور نے پہلے میچ میں ترکی کے ہدایت کرت کو چِت کیا جبکہ دوسری فائٹ میں انہوں نے آذربائیجان کے اویان نزاریانی کو مات دی۔

دونوں نے 2، 2 فائٹس جیتنے کے بعد ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ کوارٹر فائنل مقابلے ہفتے کوپاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں