49

کراچی میں شدیدگرمی اور حبس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع .

کراچی میں شدیدگرمی اور حبس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع .

(ڈیلی طالِب)
کراچی میں شدیدگرمی اور حبس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنےکا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے، گلشن حدید میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے، ناظم آباد میں بھی بادل برسے ہیں۔

آئی آئی چندریگر روڈ اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے مشرقی بھارت میں موجود ہوا کا دباؤ کمزور پڑنےکے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ظاہرکیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاوہ نواب شاہ،تھرپارکر،ٹھٹہ اور بدین میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں