51

جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز ،معروف اداکار گوہر رشید بھی میدان میں آگئے ، اعلیٰ حکام سے بڑا مطالبہ کردیا.

جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز ،معروف اداکار گوہر رشید بھی میدان میں آگئے ، اعلیٰ حکام سے بڑا مطالبہ کردیا

(ڈیلی طالِب)
پاکستان ٹی وی کے معروف نوجوان اداکار گوہر رشید نے ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

گوہر رشید نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نیا افسوسناک واقعہ سامنے آجاتا ہے اور یہ واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں کیونکہ ملزمان آزاد ہیں، ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔اداکار نے کہا کہ اب حد سے زیادہ ہورہا ہے اور میں یہاں ہمارے اعلیٰ حکام سے صرف یہی اپیل کروں گا کہ براہِ کرم اب سخت کارروائی کریں،ہمارے پاس قانون ہے، ثبوت ہے، ہر چیز ہے لیکن اس کے باوجود بھی ملزمان آزاد ہیں۔

گوہر رشید نے کہا کہ براہ کرم اس سنگین اور اہم مسئلے کو سنجیدہ لیا جائے اور سخت ایکشن لیکر ملزمان کو مثالی سزا دی جائے تاکہ کوئی دوسرا شخص یہ جرم کرنے سے پہلے کئی بار سوچے،اعلیٰ حکام ایکشن لیں تاکہ ہم خود کو فخریہ پاکستانی کہنے پر خوش ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں