45

سندھ اسمبلی: علی گیلانی کو خراجِ عقیدت کی قرار داد منظور.

سندھ اسمبلی: علی گیلانی کو خراجِ عقیدت کی قرار داد منظور.

(ڈیلی طالِب)
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی فوج کی نظر بندی میں انتقال کر جانے والے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرار داد پیش کر دی گئی، جو منظور بھی کر لی گئی۔قرار داد متحدہ مجلسِ عمل(ایم ایم اے)کے رکنِ سندھ اسمبلی عبد الرشید نے پیش کی۔ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے بھی سید علی گیلانی کو خراجِ تحسین کی قرار داد پیش کی۔سندھ اسمبلی میں تمام جماعتوں کی جانب سے سید علی گیلانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مشترکہ قرا ر دادمتفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں