40

مشرف، زرداری اور گیلانی سے متعلق زیر التوا کیسز کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل .

مشرف، زرداری اور گیلانی سے متعلق زیر التوا کیسز کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل .

(ڈیلی طالِب)
سابق صدور پرویز مشرف اور آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق زیر التوا کیسز پر سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے فل بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 20ستمبر سےان کیسز پر سماعت کرے گا۔

فل بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان شامل ہیں۔

رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ایمرجنسی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے 2 عہدوں کےخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ شاہد نسیم اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹس نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں