49

نیوزی لینڈ ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ کلیئر، کچھ دیر بعد ائیرپورٹ سے روانہ ہوگی.

نیوزی لینڈ ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ کلیئر، کچھ دیر بعد ائیرپورٹ سے روانہ ہوگی.

(ڈیلی طالِب)

دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد سے روانگی کچھ دیر بعد ہوگی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ چکی ہے جبکہ یہ 33رکنی اسکواڈ شام 6 بجے چارٹرڈ طیارے سے دبئی روانہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ائیرپورٹ پہنچنے پرنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسکواڈ کےکورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت تمام 33 ممبران کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

خیال ہے کہ گزشتہ روز کیویز کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے دورہ ختم کرنے کا اعلان کیاتھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، اس کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں