49

شہباز تاثیر کی معروف ماڈل سے دوسری شادی کی خبریں زیر گردش .

شہباز تاثیر کی معروف ماڈل سے دوسری شادی کی خبریں زیر گردش .

(ڈیلی طالِب)

معروف بزنس مین اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی ماڈل نیہا راجپوت سے شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مبینہ طور پر نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر جلد شادی کرنے والے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر کو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔

یہ ہی نہیں دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کررہی ہیں۔

دوسری جانب کچھ ماہ قبل شہباز کی سابقہ اہلیہ ماہین غنی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہین غنی نے نیہا راجپوت پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جارہا ہے امید کرتی ہوں کہ اس میں تبدیلی آئے گی، میری خوش قسمتی سے اب طلاق ہوگئی ہے اور خواہش ہے کہ وہ سکون اور سلامتی کے ساتھ رہیں۔

بعد ازاں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے کی گئی تنقید پر ماڈل نیہا راجپوت کا رد عمل بھی سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے جو خاموش رہتے ہیں ، ہمیشہ کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی خاموش ہے تو اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ وہ غلط ہے۔

ماڈل نیہا نے اپنے جواب میں مزید کہا تھا کہ میں حیران ہوں کہ جب بھی کوئی چیز سامنے آتی ہے تو لوگوں کے لیے ماڈل کو گھر تباہ کرنے کی وجہ قرار دینا بے حد آسان ہوتا ہے۔ ایسے لوگ گھریلو خواتین کو مکمل طور پر نظر انداز کردیتے ہیں کہ جو اپنے شوہر کے طویل عرصے تک دور رہنے کے دوران انھیں ہر طرح سے دھوکہ دیتی ہیں اور پھر مرد پر آگے بڑھنے کا الزام لگادیتی ہیں۔

مزید برآں نیہا راجپوت نے اپنے جواب میں ماہین غنی کی سلامتی اور ان سے محبت کا بھی اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں