45

’فیل طلبہ کو پاس کیا جائیگا‘، فیڈرل بورڈ کے طلبہ کی پروموشن پالیسی جاری .

’فیل طلبہ کو پاس کیا جائیگا‘، فیڈرل بورڈ کے طلبہ کی پروموشن پالیسی جاری.

(ڈیلی طالِب)
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی پروموشن کی پالیسی جاری کردی۔

فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں کےلازمی مضامین میں نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ملیں گے، گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین میں بھی نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر بھی دیے جائیں گے جب کہ فیل ہونے والے تمام طلبہ کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا جائے گا، پریکٹیکل والے مضامین میں طلبہ کو 50 فیصد نمبر دیے جائیں گے اور پریکٹیکل مضامین میں باقی 50 فیصد نمبر تھیوری کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں غیر حاضر طلبہ کو غیر حاضر تصور کیا جائےگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ پالیسی سے ہٹ کر کسی بھی کیس میں فیصلے کا اختیار چیرمین بورڈ کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں