57

آئس لینڈ 50 فیصد سے زائد خواتین ارکان پارلیمنٹ والا پہلا یورپی ملک بن گیا

آئس لینڈ 50 فیصد سے زائد خواتین ارکان پارلیمنٹ والا پہلا یورپی ملک بن گیا

(ڈیلی طالِب)

آئس لینڈ یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس کی پارلیمنٹ میں 50 فیصد سے بھی زائد اراکین خواتین ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہےکہ نئے انتخابی نتائج کے مطابق نومنتخب پارلیمنٹ میں 50 فیصد سے زائد خواتین رکن منتخب ہوئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق انتخابی نتائج ظاہرکرتے ہیں کہ 63 رکنی پارلیمنٹ میں سے 33 نشستیں خواتین نے جیتی ہیں یعنی خواتین کا پارلیمنٹ میں 52 فیصد حصہ ہوگیا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کسی یورپی ملک میں 50 فیصد سے زائد خواتین ارکان پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہیں البتہ سوئیڈن میں 47 فیصد کے قریب نشستیں خواتین کے پاس ہیں۔

تاہم دوسری جانب دنیا کے 5 ایسے ممالک ہیں جن کی پارلیمنٹ میں آدھی سے زیادہ نشستیں خواتین کے پاس ہیں ۔

روانڈا میں 61 فیصد، کیوبا 53 فیصد، نکاراگوا میں 51 فیصد اور میکسیکو اور متحدہ عرب امارات میں 50،50 فیصد نشستیں خواتین ارکان کے پاس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں