73

زرین غزل کا شوہر عمر شریف کی صحت سے متعلق بیان

زرین غزل کا شوہر عمر شریف کی صحت سے متعلق بیان

(ڈیلی طالِب)

عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے شوہر کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے۔

زرین غزل نے کہا کہ عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے، آج رات جرمنی میں ہی قیام ہوگا اور کل صبح امریکا روانگی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کا مزید معائنہ کررہے ہیں اور ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹ کا بھی کہا ہے جب کہ امریکا میں عمر شریف کے ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

زرین غزل نے بتایا کہ پاکستان کے قونصل جنرل زاہد حسین نے بھی عمر شریف کی عیادت کی جس پر ہم نے جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں