52

روپےکے مقابلے میں ڈالرکی اونچی اڑان ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپےکے مقابلے میں ڈالرکی اونچی اڑان ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

(ڈیلی طالِب)

آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ملکی تاریخ میں مہنگی ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

ستمبر کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوکر 170 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالرکی یہ بلند ترین اختتامی قیمت ہے، ستمبر میں ڈالرکی قدر 4 روپے27 پیسے بڑھی ہے جب کہ جولائی سے ستمبر کے دوران ڈالر کی قدر میں 13 روپے 11 پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ بڑھ کر 173 روپے 50 پیسے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں