52

جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کا پہلی تقریر میں نئے الیکشن کا اعلان.

جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کا پہلی تقریر میں نئے الیکشن کا اعلان

(ڈیلی طالِب)

ٹوکیو: جاپان میں منتخب ہونے والے وزیراعظم فُومیو کیشیدا نے اپنی پہلی تقریر میں 31 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی پارلیمان نے سابق وزیر خارجہ فُومیو کِیشِیدا کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا۔ فُومیو کِیشِیدا کو حال ہی میں حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ بھی چنا گیا تھا۔

نومنتخب وزیر اعظم فُومیو کِیشِیدا نے پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر میں 31 اکتوبر کو عام انتخابات کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا جب کہ کابینہ اور پارلیمنٹ کی معزولی کا اعلان بھی 14 اکتوبر تک متوقع ہے۔

اپنی تقریر میں وزیراعظم فومیو کیشیدا نے مزید کہا کہ ابھی کورونا وبا میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اس لیے یہ موقع انتخابات کے لیے درست ہے۔

جاپان کی موجودہ پارلیمنٹ کی معیاد 21 اکتوبر تک مکمل ہو رہی ہے تاہم کورونا وبا اور دیگر مسائل کے باعث نئے الیکشن کی تاریخ کے اعلان میں مسلسل تاخیر کا سامنا رہا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوشی ہیڈے سُوگا نے اقتدار سنبھالنے کے دو سال بعد گزشتہ ماہ ہی استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد پارٹی اور حکومتی سربراہ کے طور پر 64 سالہ فُومیو کِیشِیدا کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں