44

سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف نعرے لگ گئے

سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف نعرے لگ گئے

(ڈیلی طالِب)

سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف نعرے لگ گئے ۔

رسول پور میں جلسے کے دوران عوام نے شکایتوں کے انبار لگادیے اور کہا کہ وعدے پورے نہیں ہوئے۔

فردوس عاشق اعوان پہلے تو انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتی رہیں پھر وہ بھی بھڑک اٹھیں اور کہا کہ جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہاکہ ان کے خلاف منصوبے کے تحت احتجاج کی فلم چلائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہارے ہوئے لوگوں کو نان الیکٹڈ کہا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود میں ہی حلقے کے کام کرواؤں گی کسی اور نے نہیں کروانے۔

عوام نے فردوس عاشق اعوان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انہیں ہی ووٹ ڈالا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں