21

12 ربیع الاول کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

12 ربیع الاول کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

(ڈیلی طالِب)

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

ڈیلی طالِب کے مطابق سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 19 اکتوبر کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جب کہ اسلحہ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کا اطلاق محافل میلادؐ اور چپ تعزیے پر نہیں ہوگا، پابندی لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سمیت نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں