41

موت کی افواہ کے بعد بھارتی ریسلر نیشا دھایا کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

موت کی افواہ کے بعد بھارتی ریسلر نیشا دھایا کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

(ڈیلی طالِب)

بھارت کی قومی سطح کی ریسلر 21 سالہ نیشا دھایا کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبر افواہ نکلی۔

آج بھارتی میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئیں کہ فائرنگ میں بھارتی خاتون ریسلرکا 18 سال کا بھائی بھی ہلاک ہوا جبکہ والدہ زخمی ہیں۔ میڈیا رپوٹس میں کہا گیا کہ نیشا دھایا پر فائرنگ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت میں کی گئی۔

تاہم یہ خبر وائرل ہونے کے بعد ریسلر نیشا دھایا نے ویڈیو بیان جاری کیا اور اس خبر کی تردید کی۔

نیشا دھایا نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور سینئر نیشنل کھیلنے گونڈا آئی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ نیشا نے حال ہی میں بلغراد میں ہونے والی انڈر 23 ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں 65 کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد بھی دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں