لاہور (ڈیلی طالب آن لائن )قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر یونس خان بھی پٹرول کی قیمت پر بول پڑے ہیں ، ان کا کہناہے کہ اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت دس روپے کم کر دی ہے ممکن ہے کہ پٹرول کی قیمت جلد ہی 20 روپے بڑھا دی جائے ۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان کا کہناتھا کہ اگر ایسا ہوا تو عوام کو حیران نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایسا ہی ہوتا رہاہے ، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں عمران خان کے خلاف ہوں ۔یونس خان نے ” ری بلڈ کراچی ‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے ، نوجوان کیلئے کرکٹ کھیلنا اب آسا نہیں رہا ۔ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف نہیں ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں گزارا بہت مشکل ہے۔ پیٹرول، تیل اور ٹماٹر سمیت ہر چیز مہنگی ہوگٸی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب عام شہری پریشان ہیں، وزیراعظم نے حالیہ دنوں عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ بجلی کے نرخوں میں 5 روپے کمی کی۔
- About the Author
- Latest Posts
Nasir Shah Wani is a CEO And Chief Editor of The Daily Talib News , on English and Urdu Platform