8

عمران خان اور ثاقب نثار کی ملاقات بڑی پیشرفت سامنے آگئی

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔

سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس سے ملاقات میں ان سے پی ٹی آئی اور اپنے خلاف کیسز میں قانونی معاونت کے لیے وکلاء کے نام پوچھے اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارسے ملاقات میں چیف جسٹس عمرعطابندیال کےحوالے سےتحفظات کا اظہار کیا۔ ثاقب نثار نے جواب میں کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال انتہائی دیانت دار ہیں اور خان صاحب کو یہ بھی کہا کہ آپ کی چیف جسٹس کے بارے میں رائے ٹھیک نہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو سمجھایا بھی کہ آپ اداروں پر تنقید بہت کرتے ہیں عدالتوں پر بھی تنقید کرتے ہیں جو کہ نہیں کرنی چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں