405

عوام کے لئے بہت بڑی خوشخبری، بارشوں کی پیشکوئی کب سے ہے

لاہور (آن لائن ) محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے شروع ہونے کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کے ڈائیریکٹر ظہیر بابر نے کہا کہ اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا قوی امکان ہے ۔ جس سے جڑوان شہروں اسلام آپاد اور راولپنڈی کے مکینوں کو ایک مرتبہ پھر گرمی سے نجات ملے گی – انہوں نے مزید کہا کہ بارشیں اسلام آباد ،راولپنڈی کے ساتھ کشمیر گلگت ، استور، اٹک ، مری، چکوال، گوجرانوالہ ، گجرات، حافظ آباد ، بدین سیالکوٹ ، پشاور کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں سمیت مختلف علاقوں میں امکان ہے – انہوں نے مزید بتایا کہ بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہواوں کے ساتھ گرمی کا زور کافی حد تک ٹوٹ جائے گا ، تاہم ان بارشوں سے لاہور کے نشیبی علاقوں میں سییلابی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے –

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

عوام کے لئے بہت بڑی خوشخبری، بارشوں کی پیشکوئی کب سے ہے“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں