2

کراچی میں خود کش حملہ کرنے والی شاری بلوچ کون تھی اہم انکشاف سامنے آگیا

کوئٹہ : بلوچستان کی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں دھماکا کرنے والی مبینہ خودکش بمبار کے زیر حراست شوہر کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیوی ذہنی مریضہ تھی۔

کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ رند نے تصدیق کی کہ حملہ آور کے شوہر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے اور اس نے تفتیش کے دوران اپنی بیوی کی ذہنی کیفیت سے متعلق انکشاف کیا۔

گزشتہ روز سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب نے کہا تھا کہ خود کش بمبار کا شوہر جس کی شناخت انہوں نے ڈاکٹر ہیبتن کے نام سے کی تھی، وہ لاپتا ہے، اس کی اور دیگر سہولت کاروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے زیر حراست شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی ذہنی امراض کے لیے دوائیں لے رہی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر خودکش حملے میں تین چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ تفتیش کاروں نے خود کش بمبار کی شناخت شاری بلوچ کے نام سے کی جو شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں