(ڈیلی طالِب)
پاکستان اور انسانیت کے لیے کام کرنا صرف وزیراعظم کی ذمہ داری نہیں، شاہد آفریدی
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کام کرنے کی ذمہ داری صرف وزیراعظم کی نہیں بلکہ ملک اور انسانیت کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔
کراچی میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے 8 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اصل تعلیم ایک دوسرے کا خیال رکھنا اور محبت کرنا ہے۔
شاہد آفریدی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے اوپر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ہم سب کو یہ نظر آتا ہے کہ وزیراعظم وہ تھا تو کام اُس کی ذمہ داری تھی، یہ بالکل غلط تاثر ہے، میں پاکستانی ہوں مجھے کام کرنا ہے اور ہم سب کو مل کر پاکستان کے لیے کام کرنا ہے‘۔
سابق کپتان نے کہا کہ ہم سب کو مل کر انسانیت کے لیے کام کرنا ہے کیونکہ انسانیت سے بڑا رشتہ اور مذہب کوئی نہیں ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib