(ڈیلی طاِلب)
نئی دہلی: بھارتی وزارت دفاع نے میزائل پر افسوس کا اظہار کیا جو ’حادثی طور پر‘ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ 9 مارچ کو میزائل پاکستان کے شہر خانیوال کے ضلع میاں چنوں کے علاقے میں گرا، اس واقعے کی وجہ ’تکنیکی خرابی‘ تھی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 9 مارچ 2022 کومعمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا، معلوم ہوا ہے کہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے سنجیدگی سے غور کیا ہے اور ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بھارتی وزارت نے کہا کہ یہ واقعہ ’انتہائی افسوسناک ہے لیکن یہ بھی اطمینان بخش بات ہے کہ حادثے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ 9 مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر بھارت سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی ایک ‘شے’ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا ایئر فورس کے افسر نے بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پاک فضائیہ نے اس مشکوک ’شے‘ کی مکمل نگرانی کی جو پاکستانی فضائی حدود میں 3 منٹ چند سیکنڈ میں رہی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib