(ڈیلی طالِب)
اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کس کی ہمت ہے جو عمران خان کے خلاف ووٹ دے، اپوزیشن ابھی سے ڈر گئی ہے، امید ہے کہ عدم اعتماد کی نوبت نہیں آئے گی۔
اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے، لیڈر ایسے شخص کو بنانا چاہیے جو آپ کی عزت میں اضافہ کرے جب کہ زرداری اور نواز شریف عمران کے مقابلے کے لیڈر نہیں، جو کام ضیاء الحق نہیں کرسکا وہ زرداری نے کردیا اور 7سال میں پیپلز پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کہہ رہی ہیں کہ عمران خان عوام میں آکر دکھائیں؟ ہم نے اس دن کہا تھا ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ اکٹھے ہوں گے، نواز شریف اور زرداری سے کہتا ہوں اپنے گھر میں کتا بھی شیر ہوتا ہے ہمت ہے تو عمران خان کی طرح جلسے کر کے دکھائیں۔
دریں اثنا چوہدری شجاعت کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن سے جلسے نہ کرنے اور تصادم سے بچنے کی اپیل پر فواد چوہدری نے کہا کہ چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں تحریک انصاف جمہوری پارٹی جو شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتی نہ ہی تصادم پر یقین رکھتی ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن پر امن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اس جلسے کو بھی خوش آمدید کرتے ہیں اور ہر طرح کی سہولت دیں گے، جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib