(ڈیلی طالِب)
سان فرانسسكو: ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم کی نئی اپ ڈیٹ جاری کردی جس کے بعد صارفین ماسک کے ساتھ فون کے فیس لاک کو کھول سکیں گے۔
آئی فون کی جانب سے آئی او ایس کی 15.4 کے نام سے نئی اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس کے بعد انہیں اپنے فون کو فیس ماسک کے ساتھ ان لاک کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
اپیل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارف کی آنکھوں سے اُس کی شناخت کر کے فون کو ان لاک کرے گا، صارف جب لاک کی سیٹنگز آن کرے گا تو اُسے بغیر ماسک اپنا چہرہ سسٹم میں داخل (ریکارڈ) کرنا ہوگا۔
اپ ڈیٹ حاصل کرنا کا طریقہ
آئی فون صارفین سیٹنگز کے آپشن میں جاکر جرنل اور پھر سافٹ ویئر سے نئی اپ ڈیٹ iOS 15.4 حاصل کرسکتے ہیں، جس کا سائز 1.25 جی بی کے قریب ہے۔
آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرتے وقت موبائل کا 80 فیصد چارج ہونا اور وائی فائی یا انٹرنیٹ سے جڑے رکھنا لازمی ہے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں سسٹم اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے گا۔ ایپل کے مطابق فون کو چارجنگ پر لگا کر بھی آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib