10

پولیس غیر قانونی اقدام ، جمعیت کے اہم ترین رہنما پارلیمینٹ لاجز سے گرفتار

(ڈیلی طالِب)
پولیس غیر قانونی اقدام ، جمعیت کے اہم ترین رہنما پارلیمینٹ لاجز سے گرفتار
تفصیلات کے مطابق پولیس نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے بغیر وارنٹ کے جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماء مولانا صلاح الدین ایوبی کو پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار کرلیا ، پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ لاجز میں اس وقت داخل ہوئی جس وقت پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے رضا کار مولانا صلاح الدین ایوبی کے ہمراہ تھے ،

ذرائع کے مطابق پولیس نے پارلیمنٹ لاجز کہ اندر توڑ پھوڑ بھی کی اور غیر قانونی طریقے سے مولانا صلاح الدین اور مولانا جمال الدین کو زد وکوب بھی کیا ، اور علمائے کرام کی پگڑیاں بھی پاوں تلے روندی گئیں ، جس کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام کے حق میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کس طرح پولیس صلاح الدین ایوبی کو تھپڑ مار رہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں