لاہور:وفاقی حکومت نے تحریک انصاف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خفیہ اکائونٹس کیلئے عالمی بینکوں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جن عالمی بینکوں کو خطوط بھیجے جائیں گے ان میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ناروے، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بینکس شامل ہیں۔کارروائی اسحاق ڈار دور کے ڈیٹا ایکسچینج معاہدے کے تحت کی جائے گی،مذکورہ معاہدے کے تحت ایف بی آرعالمی بینکس سے مذکورہ ریکارڈ لے سکتا ہے۔دوسری جانب عمران خان کے مالی گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے، گوشواروں اور ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی، اسٹیٹ بینک سے ملازمین کے نجی اکائونٹس کی رقوم کا ریکارڈ لیا جائے گا۔
- About the Author
- Latest Posts