76

طالبان کا افغانستان میں عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان

طالبان کا افغانستان میں عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان

(ڈیلی طالِب)

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان نے ملک بھر میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت نے افغانستان میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ محنت اور سماجی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی صلی اللی علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن پر صارفین نے مسرت کا اظہار کیا اور اسے حکومت کا احسن اقدام قرار دیا ہے۔ طالبان کے روایت کے برعکس اقدامات کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد پہلی بار کسی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں