57

ملک میں افراتفری اور قیادت کا فقدان، حکومتی مشینری مکمل بے خبر ہے، شہباز

ملک میں افراتفری اور قیادت کا فقدان، حکومتی مشینری مکمل بے خبر ہے، شہباز

(ڈیلی طالِب)

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کی صورتحال اور قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری مکمل طور پر بے خبر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم کالعدم جماعت سے 2020 میں ہونے والے معاہدے سے لاعلم ہیں، یہی عمران خان کا پاکستان پر حکومت کا طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جن وزرا نےکالعدم ٹی ایل پی سےمعاہدہ کیا وہ خود ذمہ داری لیں ،معاملہ وزیراعظم پر نہ ڈالیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں