معروف بھارتی اداکار یوسف حسین انتقال کرگئے
(ڈٰیلی طالِب)
معروف بھارتی اداکار یوسف حسین انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 73 سالہ یوسف حسین کورونا وائرس میں مبتلا تھے جو ہفتے کے روز ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں انتقال کرگئے جس کی تصدیق ان کے داماد فلم میکر ہنسال مہتا کی جانب سے کی گئی ہے۔
اداکار یوسف حسین کے انتقال پر بالی وڈ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بالی وڈ اداکار ابھی شیک بچن نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہےکہ یوسف جی ہم نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا جس کا آغاز فلم کچھ نہ کہو سے ہوا۔
ابھی شیک بچن نے یوسف حسین کے اہلخانہ سے اداکار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اداکار منوج باجپائی نے یوسف حسین کی موت کی خبر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ یوسف حسین کے انتقال کی خبر سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib