سپریم کورٹ، ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کا کیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا
(ڈیلی طالِب)
سپریم کورٹ میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔
سپریم کورٹ میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے قانون میں ملازمین کے ساتھ مخصوص افراد کا ذکر ہے، یہ مخصوص افراد کون ہیں؟
وکیل ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے بتایا کہ مخصوص افراد کا تعین سپریم کورٹ 2019 کے فیصلے میں کر چکی ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سُننے سے معذرت کر لی جس کے باعث بینچ ٹوٹ گیا۔
درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔
خیال رہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل کر رکھی ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib