46

سینیٹ کمیٹی کی شعیب اختر اور نعمان نیاز میں تلخ کلامی کی تحقیقات جلد نمٹانےکی ہدایت

سینیٹ کمیٹی کی شعیب اختر اور نعمان نیاز میں تلخ کلامی کی تحقیقات جلد نمٹانےکی ہدایت

(ڈیلی طالِب)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی ) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو ہدایت کی ہےکہ شعیب اختر اور ٹی وی اینکرکے درمیان ہونے والے معاملےکی تحقیقات مکمل کریں۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایم ڈی سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ شعیب اختر سے بدتمیزی کا معاملہ حل ہوگیا ہے، شعیب اختر کے ساتھ معاملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ایم ڈی سرکاری ٹی وی نے کہا کہ واقعے سے پی ٹی وی کو نقصان پہنچا،نعمان نیاز تاحال آف ائیرہیں، ریاستی ٹی وی چینل پر اینکرکو ایسا رویہ نہیں رکھنا چاہیے تھا، شعیب اختر کے پیش نہ ہونےکی وجہ سے تحقیقات تاحال نامکمل ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےکہا کہ شعیب اختر کو ایک اور نوٹس دے کر تحقیقات مکمل کریں۔

چیئرمین کمیٹی نےکہا کہ شعیب اختر ہمارے لیجنڈ ہیں، انہیں تحقیقات میں شامل ہونا چاہیے، تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں