2021: جیو کے’خدا اور محبت’اور ‘رنگ محل’ سب سے زیادہ سرچ کیے جانیوالے ڈرامے
(ڈیلی طالِب)
جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے خدا اور محبت اور رنگ محل کو پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین شوز میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔
گوگل نے پاکستان میں 2021 کے مقبول ترین ڈراموں اور ویب سیریز کا اعلان کردیا جس میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔
سرچ انجن گوگل نے 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں اور سیریز کی فہرست جاری کی ہے جن کی ٹریفک میں 2020 کے مقابلے میں 2021 میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں میں ‘خدا اور محبت 3’ دوسرے نمبر پر جب کہ ‘رنگ محل’ چوتھے نمبر پر رہا۔
مقبول ترین موویز اور ٹی وی ڈرامے:
1۔ اسکوئیڈ گیم
2۔ خدا اور محبت
3۔ چپکے چپکے
4۔ رنگ محل
5۔ رادھے
6۔ بگ باس 15
7۔ منی ہائیسٹ
8۔ ارطغرل غازی
9۔ بلیک وِیڈو
10۔ ایٹرنلز
11۔ کورلوش عثمان
- About the Author
- Latest Posts