وِکی اور کترینہ کی ‘گھر کی صفائی’ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
(ڈیلی طالَب)
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کولاج بناکر شیئر کی گئی جس میں وِکی اور کترینہ اپنے اپنے گھروں کی صفائی کررہے ہیں۔
تاہم دونوں اداکاروں کی یہ ویڈیو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کی ہے جب فراغت سے تنگ آکر انہوں نے ازخود اپنے گھروں کی صفائی کا فیصلہ کیا تھا۔
ویڈیو میں کترینہ کو گھر کی جھاڑو اور وکی کو پنکھے صاف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کی شاندار شادی کی تقریبات اب تک اختتام پذیر نہیں ہوئی، معروف شخصیات سمیت جوڑے کے چاہنے والے انہیں مبارکبادیں پیش کررہے ہیں۔
کترینہ اور وکی نے اپنا نیا اپارٹمنٹ ممبئی کے علاقے جوہو میں لیا ہے جب کہ اداکار جوڑا ولیمے کی تقریب کے بعد ہنی مون کے لیے مالدیپ روانہ ہوگا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib