65

مری کے ہوٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا،3 بچے اورخاتون زخمی

مری کے ہوٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا،3 بچے اورخاتون زخمی

(ڈیلی طالِب)

مری کے ایک ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 3بچے اور ان کی والدہ زخمی ہوگئیں۔

مری کے ایک ہوٹل کے کمرے میں دھماکا ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث ہوا۔ دھماکے سے ہوٹل کے مینجر محمد اسلم کی اہلیہ اور3 بچے زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 3سال، 5سال اور9 ماہ ہیں۔ زخمیوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

زخمی بچوں اور ان کی والدہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال مری منتقل کردیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں