اغوا ہونے والی خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
(ڈیلی طالِب)
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے۔
ڈیلی طالِب کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے کوئٹہ میں لڑکیوں پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزمان ہدایت خلجی اور اس کے بھائی کو گرفتار کیا تھا، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کیس میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مغوی خواتین کی بازیابی سمیت مفرور ملزم کی گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے، اور پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے، ماوٴں، بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے۔