72

گھریلو تنازع پر چچی نے8 ماہ کی بھتیجی کو قتل کردیا .

گھریلو تنازع پر چچی نے8 ماہ کی بھتیجی کو قتل کردیا .

(ڈیلی طالِب)
ٹنڈو محمد خان کےگاؤں میں چچی نے8 ماہ کی بھتیجی کوواٹر کورس(کھال) میں پھینک کرقتل کردیا۔

گاؤں عبدالرحمان جگسی میں 8 ماہ کی بچی مقتولہ بختاور کی لاش واٹر کورس سے ملی تھی، جس کے بعد پولیس نےشک کی بناپربچی کی چچی کو حراست میں لیا تو خاتون نے بچی کے قتل کا اقرارکرلیا۔

ملزمہ نے پولیس کو بیان دیاہےکہ اس نے گھریلو تنازع پرگھر کے ساتھ گزرنے والے واٹرکورس میں بچی کو پھینک کر قتل کردیا تھا ۔

پولیس نے مقتولہ کے دادا امید علی خاصخیلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں