38

افغان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو تبدیل.!

طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو تبدیل کردیا .

(ڈیلی طالِب)
طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کردی۔

طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) حامد شنواری کو عہدے سے ہٹا دیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حامد شنواری کی جگہ نصیب خان کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ نصیب خان نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ کرکٹ کی مکمل سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں