71

’ایک جیسے کپڑے‘ زید علی کی بیٹے کیساتھ تصویر کے چرچے.

’ایک جیسے کپڑے‘ زید علی کی بیٹے کیساتھ تصویر کے چرچے.

(ڈیلی طالِب)

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی کی شیر خوار بیٹے کے ہمراہ ایک جیسے کپڑے پہنے تصویر کے چرچے ہورہے ہیں۔

یوٹیوبر زید علی نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیٹے کو اٹھائے ہوئے ہیں، انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب بیٹا میرا چھوٹا جڑواں ہے۔‘

زید علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے بیٹے کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم انہوں نے لکھا کہ ’جیسا باپ ویسا بیٹا۔‘

یوٹیوبر اور ان کے بیٹے کا ایک جیسا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور مداح اس تصویر پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل زید علی نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ بیٹے نے زندگی مکمل کردی۔

واضح رہے کہ زید علی نے اگست 2017 میں یمنیٰ سے شادی کی، سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں تاہم بیرون ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود انہوں نے اپنا طرز زندگی پاکستانیوں جیسا رکھا ہے۔

زید علی کے مداحوں کی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لاکھوں میں ہے ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ زید علی اور یمنیٰ زید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، بیٹے کا نام جوڑے نے ازیان علی زید رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں