39

’وزیراعظم ٹی ایل پی سے معاہدے کے پیچھےکھڑے رہے، آرمی چیف نے بھی کردار ادا کیا‘

’وزیراعظم ٹی ایل پی سے معاہدے کے پیچھےکھڑے رہے، آرمی چیف نے بھی کردار ادا کیا‘

(ڈیلی طالِب)

وزیر مملکت علی محمد خان نےکہا ہےکہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) سے جو بھی معاہدہ ہوا آئین اور قانون کے مطابق ہوا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے جو بھی معاہدہ ہوا آئین اور قانون کے مطابق ہوا،سپریم کورٹ جب بھی بلائےگی میں پیش ہوں گا۔

علی محمد خان نےکہا کہ ٹی ایل پی کوپابند کیا ہےکہ آئندہ جوبھی سرگرمی کرے آئین و قانون کے اندر کرے، وزیراعظم ٹی ایل پی سے معاہدے کے پیچھےکھڑے رہے، آرمی چیف نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے معاہدے میں علمائے کرام سمیت تمام دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں