48

پاکستانی باکسر محمد وسیم کل ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئینگے

پاکستانی باکسر محمد وسیم کل ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئینگے

(ڈیلی طالِب)

پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک بار پھر باکسنگ رِنگ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

محمد وسیم کل دبئی میں ورلڈ ٹائٹل ایلیمینٹر کی فائٹ کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم دسمبر 2020 کے بعد پہلی بار ایکشن میں ہوں گے، کل ان کا مقابلہ کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باکسر رابر بریرا سے ہوگا۔

خیال رہے کہ دونوں باکسرز کے درمیان یہ باؤٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوگی، محمد وسیم نے اب تک 12 پروفیشنل باؤٹس میں سے 11 جیتی ہوئی ہیں جب کہ ایک میں انہیں شکست ہوئی ہے، محمد وسیم نے ان میں سے 8 مقابلے ناک آؤٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھنےکے لیے پر امید ہوں، تمام پاکستانیوں سے دعا کی درخواست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں