32

راولپنڈی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

(ڈیلی طالِب)

راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کے علاقے میں خاتون کا گینگ ریپ کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

ڈیلی طالِب کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے چند روز قبل امدادی سامان دینے کے بہانے خاتوں کو ویران جگہ لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ گینگ ریپ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا تھا، دوران تفتیش جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دو ملزمان خداداد اور ناظر خان کو گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، پولیس کا کہنا تھاکہ ملزمان کے ڈی این اےکے نمونے فرانزک لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں