وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی آمد پرگزشتہ روز بعض افراد کی جانب سے نعرہ بازی کیے جانے پر مولانا طارق جمیل کا بیان سامنے آگیا۔
مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے’۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔
بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی میں کچھ افراد نے نعرہ بازی شروع کردی۔
- About the Author
- Latest Posts