لندن: دنیا مہنگائی کے ایک نئے بحران کے لئے تیار رہے ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 33 سینٹ بڑھ گئی۔پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید اضافے کے بعد آج 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ یورپی یونین کے روس سے خام تیل کی خریداری بند کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کے بھاؤ بڑھنا شروع ہو ئے ہیں، یورپ اپنی ضرورت کا 30 فیصد خام تیل روس سے خریدتا ہے۔ روس سے تیل کی خریداری بند ہونے کی اطلاعات پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل مہنگا ہو رہا ہے۔
- About the Author
- Latest Posts