73

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفے مانگ لیے.

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفے مانگ لیے.

(ڈیلی طالِب)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )والے لانگ مارچ سے قبل استعفے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دوستوں نے کہا تھا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ نہیں ہوسکتا،اب لانگ مارچ سے قبل پی ڈی ایم استعفے دے۔لانگ مارچ کا اعلان اور تیاری پہلے بھی ہوئی تھی مگر تب استعفوں کی وجہ سے انکار کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے کراچی کے جلسے میں ایک دفعہ پھر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں