برطانیہ میں ایک بار پھر بھارتی حکومت کو شکست اور شرمندگی کا سامنا.
(ڈیلی طالِب)
لندن (چوہدری تبریز عورہ) بھارت کی سکھ برادری کے تین افراد کی ملک بدری کی درخواست برطانوی عدالت نے مسترد کردی۔
بھارت کو ایک بار پھر برطانیہ میں شرمندگی کا سامنا اس وقت کرنا پڑاجب خالصتان تحریک کے تین متحرک افراد کو برطانیہ کی عدالت نے بھارتی حکومت کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارت نے 12 سال پرانے کیس میں سکھ برادری کے تین افراد کو برطانیہ سے بھارت منتقل کرنے کی درخواست دی تھی جس کو لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت نے مسترد کر دیا۔ فیصلہ کے وقت عدالت کے باہر سکھ برادری کی بڑی تعداد موجود تھی جو خالصتان تحریک کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کر رہی تھی۔
بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد 2009 میں ہندوتوا انتہا پسند عسکری گروپ آر ایس ایس کے رکن رُلدا سنگھ پر حملے میں ملوث تھے تاہم جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت یہ تینوں افراد بھارت میں موجود ہی نہیں تھے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib