58

فلم ’لیڈیز ورسز رکی بہل‘ سے متاثر ہو کر آدمی نے 100 سے زائد خواتین سے کروڑوں روپے لوٹ لیے

فلم ’لیڈیز ورسز رکی بہل‘ سے متاثر ہو کر آدمی نے 100 سے زائد خواتین سے کروڑوں روپے لوٹ لیے

(ڈیلی طالِب)

ممبئی : بالی ووڈ فلم ’لیڈیز ورسز رکی بہل‘ سے متاثر ہو کر ایک شخص نے 100 سے زائد خواتین سے کروڑوں روپے لوٹ لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریم راج نامی ملزم امیر طبقے کی خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا۔ پولیس نے اسے ایک متاثرہ خاتون کی درخواست پر فلمی انداز میں گرفتار کیا۔

پونے شہر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے ملزم نے جعلی شادی کرکے لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔ خاتون نے اسے مزید پیسوں کا لالچ دے کر چنائی سے پونے بلایا جہاں ایئر پورٹ سے ہی اسے دھر لیا گیا۔

ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے بالی ووڈ فلم ’لیڈیز ورسز رکی بہل‘ سے متاثر ہو کر یہ کام شروع کیا اور اب تک 100 سے زائد خواتین سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے سات موبائل فون، 13 سم کارڈز اور چار اے ٹی ایم کارڈز سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لیڈیز ورسز رکی بہل سنہ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور، انوشکا شرما اور پرینیتی چوپڑا نے نبھایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں